14 مئی 2012 - 19:30

روس کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دمشق کے بم دھماکوں میں القاعدہ اور ديگر دہشتگرد گروہ ملوث ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ گنادی گاتیلوف نے کہا کہ ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے صاف واضح ہے کہ لیبیا اور دیگر عرب ملکوں کے کرائے کے ایجنٹ شام میں بدامنی پھیلارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مغربی اور عرب ممالک شام کے مخالف گروہوں کی حمایت کرتے رہیں گے شام میں بدامنی ختم نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کے لئے بیرونی حمایت اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ روس اپنے پرانے اتحادی شام کی مدد کرے۔

یاد رہے شام کی جانب سے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے کوفی عنان کی تجویز کے قبول کرنے کے باوجود بھی امریکہ اور بعض عرب ممالک شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی مالی فوجی اور سیاسی حمایت کررہے ہیں اور کوفی عنان کی تجویز کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔.............. /169